پاکستان کے خلاف بھارتی درخواست مسترد

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن نے پاکستان کی جانب سے مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکنے کے خلاف بھارت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن نے پاکستان کی جانب سے مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکنے کے خلاف بھارت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مودی کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دینے پر بھارت نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن میں پاکستان کیخلاف کارروائی کے لیے شکایت درج کرائی تھی۔ عالمی ادارے نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے بھارتی درخواست کو مسترد کر دیا۔

ترجمان انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے موقف اختیار کیا کہ ملکی اور فوجی سربراہان کو لے جانے والی پروازوں کو " ریاستی ایئرکرافٹ " تصور کیا جاتا ہے جو کہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ ہم صرف سویلین پروازوں پر کسی حکومت کیخلاف ایکشن لے سکتے ہیں۔

News Code 1894967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =