شام پر ترکی کی لشکر کشی بین الاقوامی قوانین اور ناوابستہ تحریک کے اصولوں کے منافی

مصر کے وزیر خارجہ نے شام پر ترکی کی لشکر کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر ترکی کی فوجی لشکر کشی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور ناوابستہ تحریک کے اصولوں کے منافی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے شام پر ترکی کی لشکر کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر ترکی کی فوجی لشکر کشی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور ناوابستہ تحریک کے اصولوں کے منافی ہے۔

مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کو فوری طور پر اپنی فوج کو شام کی سرزمین سے خارج کرلینا چاہیے اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2254 کی روشنی میں شام کے بحران کو سیاسی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔

News Code 1894900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =