قریشی کا بھارت پر خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کا الزام

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت پر عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت پر عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے۔ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے اوآئی سی کو مسئلہ کشمیرپریکجا کیا، بھارت کی ساکھ دنیا میں متاثر ہورہی ہے، نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے جب کہ   کشمیرکے حالات معمول پرہونے کا بھارتی بیانیہ بھی پٹ گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤپرلگانا چاہتا ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پردنیا کونوٹس لینا چاہیے۔

News Code 1894772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =