مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباسم وسوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل باکو روانہ ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ظریف بدھ کے دن ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ عباس موسوی نے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی بھی ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس ميں شرکت کریں گے یہ اجلاس آذربائیجان کی میزبانی میں منعقد ہورہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل باکو روانہ ہوں گے۔
News Code 1894767
آپ کا تبصرہ