کرناٹک میں ریلوے سٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی

بھارتی ریاست کرناٹک میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کےمطابق دھماکہ ریاست کرناٹک کے شمالی علاقے کے ہوبلی ریلوے سٹیشن پر ہوا ۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک آدمی نے سٹیشن پر پڑا ہوا لا وارث پارسل اٹھایا جو دھماکے سے پھٹ گیا اور وہ شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بڑی نوعیت کا نہیں تھا اور اس سے صرف ایک آدمی زخمی اور ایک کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہے۔پولیس نے دھماکے کے بعد فوری طور پر پلیٹ فارم کو خالی کراکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ ہوبلی ریلوے سٹیشن انتہائی مصروف ترین جگہ ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوتے ہیں۔ یہ انڈیا کے جنوب مغربی ریلوے زون کا ہیڈ کوارٹر اور جنکشن ہے۔

News Code 1894766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =