مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے المسیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ اختلافات حل کرنے کے لئے آمادہ ہے اور وہ اس سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرنے کے لئے بھی آمادہ ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی یمنی کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں کا تنہا نہیں چھوڑےگا اور یمن میں جنگ بندی ایران کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ یمن کے حالات کے بارے میں گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی کم کرنے کا خواہاں ہے ۔ جواد ظریف نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں اختلافات کو ہوا دی رہی ہیں ۔
آپ کا تبصرہ