مودی نے ترکی کا دورہ منسوخ کردیا

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرسٹ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ترکی کا دو روزہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی نے جموں کشمیر کے بارے میں ترکی کے وزیر اعظم اردوغان کے حالیہ مؤقف کے بعد اپنا ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو دفعہ 370 توڑ کر جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے وہاں کے عوام کو انٹرنیٹ ، موبائل ، ٹیلیفون اور دیگرسہولیات سے محروم کردیا تھا اور پوری ریاست میں کرفیو لگا دیا۔ ہندوستانی پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کا بل 6 اگست کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔ ترک صدر نے کشمیر میں بھارتی اقدامات پر کڑی تنقید کی تھی۔

News Code 1894738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =