مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں لورالائی کے نواحی علاقے زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر ایف سی اور وہابی دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے نواحی علاقے زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر ایف سی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا، ایف سی اور وہابی دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے کے دوران دو حملہ آوردہشت گردوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ