برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وطن روانہ ہوگیا

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا ہے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی شب 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری اسکول سے کیا تھا۔ گزشتہ 10 سال میں کسی بھی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔شاہی مہمانوں نے پاکستان میں مصروف دن گزارے۔ انہوں نے اسلام آباد اور لاہور کے ساتھ ساتھ چترال کا بھی دورہ کیا جہاں کی خوبصورتی سے خوب متاثر ہوئے۔ برطانوی شاہی جوڑے نے پاکستنای صدر اور وزير اعظم سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

News Code 1894679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =