امریکہ کا چینی بحری کمپنیوں کو انتباہ

امریکہ نے ایرانی تیل لے جانے والی چینی بحری کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ ایران سے تیل کی خرید و فروخت سے باز رہیں ورنہ نقصان کی ذمہ دار ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ایرانی تیل لے جانے والی چینی بحری کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ ایران سے تیل کی خرید و فروخت سے باز رہیں ورنہ نقصان کی ذمہ دار ہوں گی۔

اطلاعات کے مطابق چین نے امریکی پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران سے تیل کی تجارت جاری رکھی ہوئی ہے جس پر وائٹ ہاؤس نے چینی کمپنیوں کو اپنے بحری جہاز کے ذریعہ ایرانی تیل کی ترسیل سے باز رہنے کو کہا ہے۔ امریکی اہلکارنے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کمپنیاں ایران سے تیل خرید کر ترسیل کرتی ہیں،  چینی کمپنیوں کو مزید پابندیوں کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو امریکہ نے 5 چینی شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی تھیں جن پر ایرانی تیل کی خفیہ ترسیل کا الزام تھا جس کے بعد ان کمپنیوں نے ٹریکنگ سے بچنے کیلیے ’لوکیشن ڈیٹا‘ بند کردیا تھا۔

News Code 1894626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =