بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل اور فیصلہ محفوظ

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس رانجن گوگوئی کی سربراہی میں جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس دی وائی چندرچور، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس اے نذیر پر مشتمل بینچ نے بابری مسجد کی ملکیت کے لیے فریقین کے دہائیوں سے دائر دعوؤں پر 39 روز کی مسلسل سماعت کے بعد آج فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جسے اب سے کچھ ہی دیر میں سنایا جائے گا۔ آج کی سماعت میں  ہندو فریق مہا سبھا کی جانب سے دلائل پیش کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست کی گئی جس پر چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی بہت وقت دیا جا چکا ہے اب بس اس کیس کا فیصلہ سنانا ہے جس نے جتنی بات کرنی تھی وہ مکمل ہوگئی۔ سپریم کورٹ آف انڈیا 30 ستمبر 2010ء کے الہٰ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کررہی ہے، جس میں الہٰ آباد ہائیکورٹ نے اس متنازع 2.77 ایکڑ جگہ کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا۔ بابری مسجد کیس پر فیصلے کے پیش نظر ایودھیا میں 10 دسمبر تک دفعہ 144 بھی نافذ کی جاچکی ہے۔

News Code 1894625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =