مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر برہم صالح نے داعش دہشت گردوں کو عراق میں منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے۔عراقی صدر کے مشیر شیروان الوائلی کا کہنا ہے کہ عراقی صدر برہم صالح نے حال ہی میں امریکی وزير خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شامی کردوں کی قید میں 13 ہزار داعش دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی واضح طور پر مخالفت کی ہے۔ برہم صالح نے کہا کہ کسی بھی صورت داعش دہشت گردوں کو عراقی سرزمین پر دوبارہ سراٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی داعش دہشت گردوں کو دوسرے ممالک سے عراق منتقل کیا جائےگا۔
عراق کے صدر برہم صالح نے داعش دہشت گردوں کو عراق میں منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے۔
News ID 1894619
آپ کا تبصرہ