کشمیر میں بھارتی فوج کے آپریشن میں تین افراد ہلاک

کشمیر کے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ ) میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد  (اننت ناگ ) میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران  3 علیحدگی پسندوں  کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے پازل پورہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران بھارتی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کو 73 روز ہوگئے ہیں۔

News Code 1894608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =