جرمنی میں ترکی کے سفیر کی گاڑی نذر آتش

جرمنی میں ترکی کے سفیر کی گاڑی کو نامعلوم افراد آگ لگا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں کل رات  ترکی کے سفیر کی گاڑی کو نامعلوم افراد آگ لگا دی ہے۔ ترک سفارتی ذرائع کے مطابق ترکی کے سفیر کی گاڑی برلن کی مرکزی سڑک پر کھڑی تھی جسے نامعلوم افراد نے آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ ترکی کی شامی کردوں کے خلاف فوجی یلغار کے ساتھ یہ حادثہ بھی رونما ہوا ہے۔ ترکی نے شامی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کررکھا ہے جس میں اب تک سیکڑوں کرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1894492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =