مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بادغیس میں امریکی فورسز نے طالبان پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 42طالبان ہلاک ، 35زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق افغان حکام نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی فورسز کے فضائی حملے میں42 طالبان ہلاک اور 35زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق امریکی فورسز نے افغانستا ن کے صوبے باد غیس میں طالبان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں طالبان کو بھاری جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔
افغانستان کے صوبے بادغیس میں امریکی فورسز نے طالبان پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 42طالبان ہلاک ، 35زخمی ہوگئے ۔
News ID 1894357
آپ کا تبصرہ