پشاور میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کا قتل

پاکستان کے علاقہ پشاور میں تھانہ چمکنی کے جھگڑا علاقہ میں غیرت کے نام لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا جبکہ دونوں کی لاشیں دریائے باڑہ میں پھینک دی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ پشاور میں تھانہ چمکنی کے جھگڑا علاقہ میں غیرت کے نام لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا جبکہ دونوں کی لاشیں دریائے باڑہ میں پھینک دی گئیں۔ تھانہ چمکنی کی حدود میں دریائے باڑہ علاقہ جھگڑا سے ایک لڑکے اور ایک جوان عمر لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، لڑکے کی شناخت جواد ولد فاروق سکنہ خالق آباد چمکنی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

News Code 1894349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =