سعودی عرب کی کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی حمایت

سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی حکومت کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی حکومت  کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  بھارتی میڈیا نے نقل کیا ہے کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں اس نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محمد بن شاہ سلمان نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ آرٹیکل 370کے خاتمے کے حوالے سے بھارتی اقدامات کو سمجھتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق دونوں رہنما ؤں کے درمیان ملاقات میں بھارت میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔

News Code 1894254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =