امریکہ علامتی طور پر بھی ایران کو تسلیم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں فرمایا:امریکی حکام علامتی طور پر بھی ایران کو تسلیم کرنے کی صورت درست کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں فرمایا:امریکی حکام علامتی طور پر بھی ایران کو تسلیم کرنے کی صورت درست کرنے میں  کامیاب نہیں ہوسکے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ کوایرانی قوم کا قابل فخر ادارہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی سپاہ نے خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں ان کی ظرفیت اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی طرف سے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ اورایران کے امریکہ کے سامنے تسلیم نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ نے حال ہی میں اپنے یورپی دوستوں کی مدد سے ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کا ڈرامہ رچانے کی کافی حد تک تلاش و کوشش کی ، جس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا، کیونکہ ایران نے فیصلہ کررکھا ہےکہ جب تک فریق مقابل اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا تب تک ایران بھی اپنے وعدوں میں کمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام کو درپیش معاشی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر ملک کی اندرونی ظرفیتوں پر منطقی، قوی اور مضبوط طریقہ سے عمل کیا جائےتو عوام کی معاشی زندگی میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

News Code 1894234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =