مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی فوج نے آٓواز سے کئی گنا تیز رفتار سے مار کرنے والا تباہ کن ہائپر سونگ بیلسٹک نیو کلیئر میزائل دی ایف۔17 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ میزائل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی نصب کردہ تمام میزائل شکن شیلڈز (ڈھال) کو توڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ گاڑی پر نصب اس تباہ کن میزائل کی رونمائی چین کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منگل کو کی گئی۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے موثر و ماہرانہ استعمال کی وجہ سے اس میزائل کی جائے وقوع کی نشاندہی انتہائی مشکل ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ایف۔41بین براعظمی میزائل بھی پریڈ کے موقع پر پیش کیا گیا جس کی مار 12 ہزار سے 15 ہزار کلو میٹرز تک ہے۔
چینی فوج نے آٓواز سے کئی گنا تیز رفتار سے مار کرنے والا تباہ کن ہائپر سونگ بیلسٹک نیو کلیئر میزائل دی ایف۔17 متعارف کرا دیا ہے۔
News ID 1894232
آپ کا تبصرہ