پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 1 پولیس اہلکار ہلاک 3 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس کے ایگل اسکواڈ پر حملہ کرنے والے دہشتگرد نے خود کو اڑا دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس کے ایگل اسکواڈ پر حملہ کرنے والے دہشتگرد نے خود کو اڑا دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے کوئٹہ روڈ پر پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران دہشتگردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 3 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ایگل اسکواڈ نے مشتبہ دہشتگردوں کا پیچھا کیا تو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں میں سے ایک نے خود کو اہلکاروں کے قریب اڑا دیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے اور دیگر دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1894198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =