امریکہ کا حداکثر دباؤ اس کے حد اکثر التماس میں تبدیل ہوگیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے اسلامی مزاحمت کے برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی استقامت اور پائداری کے نتیجے میں امریکہ کا حداکثر دباؤ اس کے حد اکثر التماس میں تبدیل ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی نے اسلامی مزاحمت کے برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی استقامت اور پائداری کے نتیجے میں امریکہ کا حداکثر دباؤ اس کے حد اکثر التماس میں تبدیل ہوگیا۔ جنرل حاتمی نے شہدائے کی یاد میں تیسرے قومی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم اور دینی بزرگوں کے کلام میں شہداء کا مقام بہت ہی بلند و بالا ہے اور انسان شہداء کے مقام کو درک کرنے سے قاصر ہے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے نزدیک شہیدوں کو مقام بہت ہی عظيم ہے کیونکہ شہیدوں نے اپنی پوری ہستی کو اللہ تعالی کی راہ میں قربان کیا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب پہلے یہ تصور کرتے تھے کہ  جنگ کے ذریعہ وہ چند دنوں میں اپنے اہداف تک پہنچ جائیں گے لیکن جنگ کو آج پانچ سال گزر گئے ہیں اور وہ اپنے اہداف تک نہیں پنہچ سکے ۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ خطے میں اسلامی مزاحمت کو جو فروغ ملا ہے وہ ہمارے ملک سے مخصوص نہیں ہے اسلامیم زاحمت کا باور فلسطینیوں میں آج بھی زندہ ہے70 سال سامراجی طاقتوں کی کوششوں کے باوجود مسئلہ فلسطین اور اسلامی مزاحمت کا سلسلہ زندہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آج فلسطینی ہر دور کی نسبت قوی اور مضبوط ہیں اور غاصب صہیونی حکومت کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام اور عراق میں اسلامیم زاحمت نے سامراجی طاقتوں کی ناک زمین پر رگڑ دی ہے اور ایران پر حد اکثر دباؤ ڈالنے والے آج حد اکثر التماس کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

News Code 1894164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha