مہر خبررساںایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں تیل بردار جہاز میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق قریب موجود دوسرا جہاز بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا، ٹرمینل پر موجود 9 افراد زخمی ہوگئے۔جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر تیل بردار جہازوں میں آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا، جہازوں میں آگ لگنے سے گہرے سیاہ دھویں کے بادل فضا میں کئی فٹ تک بلند ہوگئے۔دونوں جہازوں میں سوار عملے کے 30 سے زائد افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ،حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
جنوبی کوریا میں تیل بردار جہاز میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔
News ID 1894160
آپ کا تبصرہ