کشمیر میں 56ویں روز بھی کرفیو جاری/ موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند

بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر میں آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد کشمیر میں 56ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر میں آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد کشمیر میں 56ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں آج مسلسل 56ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، بھارتی انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

News Code 1894155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =