سعودی عرب کے بھیانک اور جنگی جرائم کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے

یمنی فورسز نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف بھیانک اور خوفناک جرائم پر سعودی عرب کو خبردار اور متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بھیانک اور جنگی جرائم کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف بھیانک اور خوفناک جرائم پر سعودی عرب کو خبردار اور متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بھیانک اور جنگی جرائم کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے۔ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن علی القحوم نے سعودی عرب کی طرف سے یمنی عوام کے قتل عام میں امریکہ کو برابر کا شریک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کے اشارے پر یمنی عوام کا ناحق خون بہا رہا ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب کو یمنی عوام کے خلاف جنگی جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔واضح رہے کہ یمن کے ضالع علاقہ میں شہری آبادی پر سعودی عرب کے تازہ ہوائی حملوں میں 13 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

News Code 1894037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =