مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ قنیطرہ کے اطراف میں ایک ڈرون طیارے کو تباہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے کلسٹر بموں سے لیس ڈرون کو قنیطرہ کے شمالی علاقہ جبل الشیخ کی فضآئی حدود میں سرنگوں کردیا۔ شامی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون طیارہ مشرق کی سمت سے مغرب کی جانب پرواز کررہا تھے جسے بر وقت کارروائی کرکے سرنگوں کردیا گیا۔

شامی فوج نے صوبہ قنیطرہ کے اطراف میں ایک ڈرون طیارے کو تباہ کردیا۔
News Code 1893954
آپ کا تبصرہ