مذاکرات کی منسوخی کا زيادہ نقصان امریکہ کو ہوگا

افغانستان میں سرگرم طالبان دہشت گردوں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سےمذاکرات کی منسوخی پر رد عمل ظآہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی منسوخی کا زيادہ نقصان امریکہ کو ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم طالبان دہشت گردوں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سےمذاکرات کی منسوخی پر رد عمل ظآہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی منسوخی کا زيادہ نقصان امریکہ کو ہوگا۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کے امن مذاکرات کی منسوخی کے اعلان پر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے قطر میں ہونے والے امریکی نمائندے اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات منسوخ کرکے اپنے امن مخالف عزائم کو خود بے نقاب کردیا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مذکرات کی منسوخی سے سب سے بڑا نقصان خود امریکہ کو ہوگا، امریکیوں کی جان و مال کا نقصان ہوگا اور دنیا بھر میں کوئی بھی امریکہ کو اعتبار کرنے کے لائق نہیں سمجھے گا اس سے امریکہ کی ساکھ کو نقصان کو پہنچے گا۔

News Code 1893603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =