حسینیہ امام خمینی (رہ) میں محرم الحرام کی نویں شب میں مجلس عزا منعقد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں محرم الحرام کی نویں شب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں محرم الحرام کی نویں شب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔  مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے امتحانات الہی میں صحیح استقامت کے شیوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء اور اولیاء کی زندگیوں کے مطالعہ اور تاریخ کے تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ اجتماعی تقوی اختیار کرنا چاہیے ، اللہ تعالی کی ذات پرتوکل رکھنا چاہیے اور رہبر الہی سے جدا نہیں ہونا چاہیے۔ خطیب مجلس نے حضرت عباس علیہ السلام کی استقامت اور صبر و رضا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وفا کو حضرت عباس (ع) پر ناز ہے۔ مجلس عزا میں جناب محمد پور اور مطیعی نےنوحہ خوانی کی۔

News Code 1893602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =