حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم کی موجودگی میں آٹھویں شب میں مجلس عزا منعقد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں محرم الحرام کی آٹھویں شب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں آٹھویں شب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

 مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے حضرت علی اکبر کی سیرت بیان کی ۔ حجۃ الاسلام عالی نے جوان کو معاشرے کا اہم عنصر قراردیتے ہوئے کہا کہ جوان کا دفاعی ، علمی اور ثقافتی محاذ پر اہم کردار ہوتا ہے اور اسلامی جوانوں کے لئے حضرت علی اکبر کا کردار مشعل راہ ہے۔ اس مجلس میں جناب واضحی اور سحشور نےنوحہ خوانی کی۔

News Code 1893580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =