مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت نے امیگریشن قوانین میں تبدیلی کی ہے، جس کے بعد امریکیوں کے غیر امریکی بچوں کو ملک کی شہریت نہیں ملے گی۔ امریکہ کی امیگریشن قوانین میں کی گئی تبدیلی کے بعد امریکی حکومت یا فوج کے وہ اہل کار جو بیرونِ ملک کام کر رہے ہوں، اُن کے غیر امریکی بچے اب امریکی شہری نہیں بن سکیں گے۔ امیگریشن قانون میں نئی تبدیلی کا اطلاق آئندہ ماہ 29 اکتوبر سے ہو گا۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد تمام ایسے بچے جن کے پاس امریکی شہریت نہیں مگر وہ اپنے امریکی والدین کے ساتھ امریکہ سے باہر رہ رہے ہیں، وہ بھی امریکی شہریت کے حق دار نہیں ہوں گے۔

امریکی حکومت نے امیگریشن قوانین میں تبدیلی کی ہے، جس کے بعد امریکیوں کے غیر امریکی بچوں کو ملک کی شہریت نہیں ملے گی۔
News Code 1893576
آپ کا تبصرہ