مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں گاڑی پل ٹوٹنے کے باعث نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 18 افراد لاپتہ ہوگئے۔ یہ حادثہ کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقہ بگڑو میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسافر وین باڑیگوگاں سے کمیلہ جارہی تھی اور گاڑی میں 26 سے زائد لوگ سوار تھے جو تمام لوگ نالے میں بہہ گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ابھی تک 8 لاشیں نکالی ہیں اور 18 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں گاڑی پل ٹوٹنے کے باعث نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 18 افراد لاپتہ ہوگئے۔
News ID 1893358
آپ کا تبصرہ