یمنی ڈرون کا سعودی عرب کے جنوب میں نجران ايئر پورٹ پر حملہ

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے جنوب میں واقع نجران ايئر پورٹ پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے جنوب میں واقع نجران ايئر پورٹ پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حملے میں ايئر پورٹ پر طیاروں کی آشیانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ايئر پورٹ پر پروازوں کا پروگرام معطل ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں اور مسلمانوں کے خلاف بربریت کا منہ توڑ جواب دیا چائے گا اور سعودی عرب کو اس کس ناپاک عزائم اور اہداف میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا۔

News Code 1893349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =