امریکہ کو جموں و کشمیر میں حالیہ پابندیوں اور گرفتاریوں پرسخت تشویش

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو جموں و کشمیر میں حالیہ پابندیوں اور گرفتاریوں پرسخت تشویش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو جموں و کشمیر میں حالیہ پابندیوں اور گرفتاریوں پرسخت تشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ جموں و کشمیرکی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہے، امریکہ کو جموں و کشمیر میں حالیہ پابندیوں اورگرفتاریوں پر سخت تشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، جموں وکشمیر میں قانونی ضابطوں کی پاسداری اورمتاثرہ حلقوں سے بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔

News Code 1893335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =