مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت خارجہ نے بحرین کی طرف سے عراق پر اسرائیل حملوں کی حمایت پر بحرینی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین خطے میں اسرائیلی ایجنٹ کا کردار ادا کررہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ اسرائیل کے تعلقات مضبوط بنانے کی تلاش و کوشش میں ہے۔ بحرین کی حکومت نے شام، لبنان اور عراق پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی حمایت کی ۔ بحرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایسے ٹھکانون کو نشانہ بنایا ہے جو اس کے لئے خطرہ ہیں۔ لہذا اسرائیل کی مذمت نہیں کرنی چاہے۔ ادھر عراق کی وزارت خارجہ نے بحرینی حکومت کے اسرائیل کی حمایت کی سخت اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلہ خلیفہ حکومت خطے میں اسرائیل کی حامی حکومت ہے۔
آپ کا تبصرہ