کشمیر میں 25ویں روز بھی کرفیو جاری/ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

بھارت کی طرف سے کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کے بعد کشمیر میں 25ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کے بعد کشمیر میں 25ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔اطلاعات کے مطابق کشمیر میں آج مسلسل 25ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا۔جس کے بعد کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہیں ۔

News Code 1893318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =