اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے ماہرین کو کشمیر میں داخلہ کی اجازت دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے بھارتی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ کی فوری طور پر اجازت دے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے بھارتی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ کی فوری طور پر اجازت دے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشل بیچلٹ اور سابق ہائی کمشنر زید الرعد حسین نے کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم پر بیان میں کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ کی اجازت دے، کشمیرکی صورتحال کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائے۔اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس حکام بھارت سے رابطے میں ہیں اور امید ہے جلد انسانی حقوق ماہرین کو کشمیر تک رسائی دی جائے گی۔

News Code 1893296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =