مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مانسہرہ علاقہ میں مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے تھانہ صدر کی حدود گاؤں شاخیل گڑھی میں مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماجد نامی شخص نے باپ، بھائی، بہن اور بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

پاکستان کے مانسہرہ علاقہ میں مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
News Code 1893287
آپ کا تبصرہ