بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کے خطرات میں اضافہ

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں اورجموں وکشمیر کی حالیہ صورت حال جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کے لیے چنگاری فراہم کرسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں اورجموں و کشمیر کی حالیہ صورت حال جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کے لیے چنگاری فراہم کرسکتی ہے۔

جیو پولیٹیکل انٹیلی جنس پلیٹ فارم، اسٹریٹ فور کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کشمیر تنازع کو " اندرونی معاملہ "  یا باہمی مسئلے کے برعکس عالمی امن اور سلامتی کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  16اگست کو یہ تنازع جوہری سطح پر آن پہنچا تھا جب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارت کی 'پہلی مرتبہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے انکار' کے نظریے سے انحراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں جو بھی ہوگا وہ صورتحال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے گا اور صورتحال پُرامید نہیں ہیں۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ 'نیو یارک ٹائمز کے نمائندے کی جانب سے کیے گئے کشمیر کے حالیہ دورے میں ان کی ملاقات ایک چرواہے سے ہوئی تھی، جب ان کی گاڑی اس کے قریب پہنچی تو چرواہے نے فوری ان کی گاڑی کی کھڑکی کی جانب بڑھا اور کہا کہ ہم ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہیں'۔

رپورٹ میں سوال کیا گیا کہ " دہائیوں قبل کشمیری عوام سے ان کی رائے جاننے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کبھی پورا نہیں ہوا، کیا ان سے کبھی سوال کیا جائے گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں" ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی فوج دونوں کے پاس اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار ہیں جو دونوں جانب کے کمانڈرز میدان جنگ میں استعمال کرسکتے ہیں۔

News Code 1893215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =