25 اگست، 2019، 12:00 PM

مودی کا کشمیر کے بارے میں بھارتی مؤقف کی حمایت پر امارات کا شکریہ

مودی کا کشمیر کے بارے میں بھارتی مؤقف کی حمایت پر امارات کا شکریہ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کے بارے میں بھارتی مؤقف کی حمایت پر متحدہ عرب امارات کے بادشاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کے بارے میں بھارتی مؤقف کی حمایت پر متحدہ عرب امارات کے بادشاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کشمیر میں بھارتی اقدام کی حمایت کرنے پر بھارتی وزیر اعظم مودی نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے،بھارتی وزیر اعظم کو متحدہ عرب امارات کے اعلی سول ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نے امارات میں اسٹریٹجک تعلقات مضبوط کرنے پر گفتگو کی ۔ابوظبی کے ولی عہد سے ملاقات میں مودی نے امارات کا کشمیر کیلئے اس کی پوزیشن پر شکریہ ادا کیا،انہو ں نے کہا کہ کشمیر کے داخلی معاملے کو سمجھنے اور اس کی حمایت پر وہ امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،متحدہ عرب امارات ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے مودی حکومت کے کشمیر کے اقدام پر اپنا بیان دیا ہے جس میں کشمیر کے م‎سئلہ کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قراردیا ہے۔

ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امارات اور بحرین کے تاجروں کو کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے زور دیا ہے اور اکتوبر میں جموں و کشمیر میں ہونے والی انویسٹرز کی سمٹ میں شرکت کی بھی دعوت دی ہے ۔علاوہ ازیں بھارتی وزیر اعظم نے امارات میں اسٹریٹجک تعلقات مضبوط کرنے پر گفتگو کی،تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کو امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’آرڈر آفزیاد‘ دیا گیا، متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان نے نریندر مودی سے ملاقات کے دوران کہا کہ " آپ (ایوارڈ) کے حقدار ہیں" ۔واضح رہے کہ شیخ محمد بن زید النہیان نے رواں برس اپریل میں ٹوئٹ میں نریندر مودی کے لیے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا تھا جو کل انھیں عطا کردیا گیا۔

News Code 1893213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha