مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی عدالت نے تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو طلب کرلیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے طلب کرلیا ہے، یاسین ملک کو 30 سال قبل بنائے گئے جعلی کیسز کی سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
مودی سرکار نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ریاست میں کرفیو لگا رکھا ہےجبکہ یاسین ملک اور سید علی گیلانی سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مودی سرکار کا کرفیو مسلسل انیسویں روز بھی برقرار ہے ۔ عوام کو غذاؤں اور دواؤں کی قلت کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ