برطانوی وزیراعظم کا بھارتی وزیر اعظم کو فون/کشمیر کا مسئلہ دو طرفہ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ نریندر مودی اور بورس جانسن کے درمیان بات چیت میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ کشمیر کے معاملے کو بھارت اور پاکستان دو طرفہ مذاکرا ت کے ذریعے حل کریں۔

News Code 1893118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =