مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیرمیں کرفیوکا 17 واں روز ہے جہاں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 افراد کو جاں بحق کردیا،ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک کشمیری ہلاک ہوگیا۔ کشمیر میں آج 17 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ