یمنی فورسز نے سعودیہ سے متعلق امریکی ڈرون کو تباہ کردیا

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کو دیئے گئے امریکی ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کو دیئے گئے امریکی ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب سے متعلق امریکی ڈرون کو یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے دفاعی سسٹم نے سرنگوں کیا ہے۔ امریکہ کا تیار کردہ ڈرون ایم کیو 9 ہے جسے یمنی فوج نے میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ جس میزائل سے ڈرون کو تباہ کیا گیا ہے ۔ اسے یمن کے اندر تیار کیا گیا ہے اوراس کی عنقریب رونمائی کی جائےگي۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ سمیت دس ممالک کے ہمراہ یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر وحشیانہ جنگ گذشتہ 5 سال سے مسلط کررکھی ہے  لیکن وہ امریکہ کی حمایت کے باوجود اس جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

News Code 1893105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =