یزید اور داعش کے حامی وہابی اسکالر ذاکر نائیک کو ملائشیا میں بھی پابندیوں کا سامنا

ہندوستان کے معروف وہابی اسکالر ذاکر نائیک پر ملائشیا میں بھی یزیدی اور داعشی افکار پر مبنی تقاریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ذاکر نائیک یزید و معاویہ اور داعش کے بڑے مداح اور حامی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے معروف  وہابی اسکالر ذاکر نائیک پر ملائشیا میں بھی یزیدی اور داعشی افکار پر مبنی تقاریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ذاکر نائیک یزید و معاویہ اور داعش کے بڑے مداح اور حامی ہیں۔

ملائشیا کے وزیر داخلہ محی الدین یٰسین کے مطابق بھارت کے معروف مبلغ ذاکر نائیک کی جانب سے مبینہ طور پر دیے گئے حساس بیانات پراُن سے تفتیش کی گئی ہے ، ملائیشیا میں نسلی و مذہبی بیانات دینا ایک حساس معاملہ ہے، پولیس نے نسل پرستانہ بیانات کا جائزہ لینے کے بعد اُن پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ محی الدین یٰسین نے بتایا کہ پولیس ذاکر نائیک اور متعدد دیگر افراد سے نسل پرستانہ بیان دینے اور ایسی جعلی خبریں پھیلانے کے حوالے سے تفتیش کرے گی جس سے عوامی جذبات متاثر ہوئے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ یعنی 60 فیصد ’مالے‘ قوم سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں جبکہ بقیہ آبادی چینیوں اور بھارتیوں پر مشتمل ہے جن کی اکثریت ہندو ہے۔

اِن کا مزید کہنا تھا کہ میں غیر مسلم شہریوں سمیت ہر ایک کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جو کوئی بھی عوامی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بنے گا قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کر یں گے۔

News Code 1893094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =