مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ ادلب میں فوجی کارروائی کے دوران 40 سے زائد داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر شیخون کے اطراف میں شامی فوج کی کارروائی میں 40 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ، ہلاک ہونے والے داعش دہشت گردوں میں ترکی سے منسلک ایک اہم دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ شامی فوج کا اس علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔

شامی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ ادلب میں فوجی کارروائی کے دوران 40 سے زائد داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News Code 1893088
آپ کا تبصرہ