امریکہ خطے میں کشیدگی کا اصلی سبب/ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقصد مذاکرات نہیں بلکہ ایران کو تسلیم کرنا ہے اور ایران کبھی امریکہ کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نےاین بی سی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقصد مذاکرات نہیں بلکہ ایران کو تسلیم کرنا ہے اور ایران کبھی امریکہ کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں کشیدگی کا اصلی سبب ہے۔ علی شمخانی نے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا اور امیرکہ کے ساتھ کسی بھی صورت ميں مذاکرات نہیں کرےگا۔ شمخانی نے این بی سی کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں امریکہ کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کئے ، امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے کیوں خارج ہوا؟  انھوں نے کہا کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئي فائدہ نہیں۔

News Code 1893087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =