شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے  والے ترک فوجی قافلہ پر حملہ

شام میں ترک فوجی قافلے کو حال ہی میں اتحادی فوج کے تسلط میں لیے گئے علاقے میں داخل ہونے پر فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ترک فوجی النصرہ دہشت گرد تنظیم کو اسلحہ فراہم کررہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں ترک فوجی قافلے کو حال ہی میں اتحادی فوج کے تسلط میں لیے گئے علاقے میں داخل ہونے پر فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ترک فوجی النصرہ دہشت گرد تنظیم کو اسلحہ فراہم کررہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ترک فوجی قافلہ شام کے اندر وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کو ہتھیار فراہم کررہا تھا جسے اتحادی فوجیوں نے نشانہ بنایا اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر شامی حکومت نے خان شیخون میں دہشت گردوں کی مدد کرنے پر ترکی سے سخت احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی فوج شام کے اندر دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہی ہے۔

News Code 1893084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =