مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جمعہ کو فرانس کا دورہ کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ بعض یورپی ممالک کے دورے پر ہیں ۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف فن لینڈ کے بعد سویڈن پنہچ گئے ہیں ۔ جہاں انھوں نے سویڈن میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے کل قطر، کویت اور فن لینڈ کے حکام سے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کی اور آج سویڈن میں آپ کے ساتھ ہوں۔ سویڈن کے حکام سے بھی دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کروں گا۔ ظریف نے کہا کہ وہ جمعہ کے دن فرانس کے صدر میکرون اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جمعہ کو فرانس کا دورہ کریں گے۔
News Code 1893078
آپ کا تبصرہ