تہران میں ایران، انصار اللہ اور 4 یورپی ممالک کا سہ فریقی اجلاس منعقد

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران، یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ اور 4 یورپی ممالک کے سفراء کا سہ فریقی مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران، یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ اور 4 یورپی ممالک کے سفراء کا سہ فریقی مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

یہ اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی امور کے معاون علی اصغر خاجی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام  اور یورپی یونین کے 4 ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے سفراء نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں یمنی کی تازہ ترین صورتحال اور یمن جنگ بندکرانے کے سلسلے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

News Code 1893014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =