ایمنسٹی انٹرنیشل کا ہندوستان سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم روکنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی کارروائیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی کارروائیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی بحران میں جموں و کشمیر کے عوام سے مہرے جیسا سلوک نہ کیا جائے اور عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ان کے انسانی حقوق دلوانے کیلئے اقدامات کرے۔

کومی نائیڈو نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی کارروائیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے  انکی زندگی اجیرن بن گئی ہے،بھارت ، کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالہا سال سے انہیں اذیت اور تکلیف کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کشمیری عوام کی گرفتاریوں اور حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کا تحفظ کرنا سلامتی کونسل کے ارکان کی ذمہ داری ہے۔

News Code 1893002

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =