کشمیر میں 10 ویں روز بھی کرفیو برقرار/ غذائی اور طبی اشیاء کی قلت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 10 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے جس کے باعث کشمیری عید منانے سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ کشمیریوں کو غذائی اور طبی اشیاء کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 10 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے جس کے باعث کشمیری عید منانے سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ کشمیریوں کو غذائی اور طبی اشیاء کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم بدستور جاری ہیں جب کہ وادی ،کشمیریوں کے لیے قید خانے میں تبدیل ہوگئی ہے، وادی میں 10 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، کشمیر میں عیدالاضحٰی کے تیسرے روز بھی کشمیری گھروں میں قید ہیں، کرفیو کے باعث سڑکیں سنسان رہیں، مرکزی بازاروں اور شاہراؤں پر بھارتی فورسز کا سخت پہرہ ہے۔  کشمیر میں اب اشیائے خورد و نوش کا اسٹاک بھی ختم ہوگیا ہے جب کہ مریض دواؤں سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس تاحال بند ہے جس  کی وجہ سے آن لائن اخبارات بھی اپ ڈیٹ نہ کئے جا سکے، 10 روز سے کشمیر کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

News Code 1892944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =